کوئی بھی مشکل ہوتو دفتر سے رابطہ کریں:ٹی ایس او گول
لطیف ملک
گول؍؍سب ڈویژن گول عوام جلد از جلد راشن کارڈ ای کے وائی سی کروائیں تا کہ انہیں آئندہ کسی بھی مشکلا ت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان باتوں کا اظہار تحصیل سپلائی آفیسر گول شام سنگھ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپنے ڈیلر کے پاس ای کے وائی سی نہیں ہوپا رہا ہے تو کسی دوسرے ڈیلر سے بھی کروا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کے فینگر پرنٹ نہیں لگتے ہیں اْس کو چاہئے کہ وہ آدھار سینٹر پرجا کر اپنا بائیو میٹرک کروا ئے اْس کے بعد ای کے وائی سی کروا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ای کے وائی سی کروانا بہت ہی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشن ڈلیشن سے متعلق صارفین کو چاہے کہ وہ فوٹو اور آدھار لے کردفتر آئیں اور 2011سے پہلے سینسز کے تحت ہی ہو گا اور کسی نے اگر شادی کی ہو گی تو وہ نکاح پرچہ لے کر دفتر آ ئے اور اْس کو راشن کارڈ میں ایڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بی پی ایل اْسی صورت میں کی جا سکتی ہے کہ اگرکوئی بی پی ایل والا ملازم لگ گیا ہو گا اور اس کا نمبر دوسرے کو دیں گے َاس کے لئے انہیں ضروری لوازمات پورا کرنا ہو گا۔