لوگوں کے مسائل کو مقررہ وقت میں حل کیا جانا چاہیے: کویندر

0
0

کویندر، پٹھانیا اور شیلجا نے عوامی شکایات کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سابق نائب وزیر اعلیٰ جموں وکشمیر اور بھاجپا لیڈر کویندر گپتا نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ لوگوں کے مسائل کو ایک مقررہ وقت میں ان لوگوں کے ذریعہ حل کیا جانا چاہئے جن کے پاس ایسا کرنے کا اختیار ہے۔اس موقع پرکویندر گپتا، سابق نائب وزیر اعلی، سابق ایم ایل اے اور جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان آر ایس پٹھانیا اور ایگزیکٹو ممبر شیلجا گپتا کے ساتھ بی جے پی ہیڈکوارٹر، جموں میں شکایات کا ازالہ کر رہے تھے۔وہیںکویندر گپتا نے کہا کہ تمام لوگوں کے اپنے مسائل ہیں، جن کا تعلق ان کے روزمرہ کے مسائل، کچھ سماجی اور دیگر ترقیاتی مسائل سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب کسی صحیح شخص یا حقیقی دفتر سے فوری نمٹانے کی بات آتی ہے تو عوام کے پاس کوئی چارہ نہیں ہوتا اور اس لیے متعلقہ شخص خصوصاً محکمہ کے نامزد اہلکار کا فرض بنتا ہے کہ وہ دفتر سے رجوع کرنے والوں کو فوری ریلیف فراہم کرے۔ کویندر نے نشاندہی کی کہ ایل جی انتظامیہ کی طرف سے سرکاری محکموں کو ایک ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ وہ فائلوں کو 7 دنوں سے زیادہ زیر التواء نہ رکھیں۔ انہوں نے میکانزم کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ عوام کو مطلوبہ راحت ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا