لوگوں کے دل بدلنے اور موسم کے رنگ بدلنے میں دیر نہیں لگتی

0
0

موسم نے پھر لی انگرائی ، سرمانے بتا دیا ابھی رخصت نہیں ہوایہیں موجود ہوں
مشتاق احمد دیو

کشتواڑکچھ ایام سے جہاں ایسا لگ رہا تھا کہ موسم بہار نے اپنا پُر فریب جلوہ دکھانا شروع کیا ہے اور کئی قسم کے اشجار پر رنگین و خوشنما پھول کھلے ہوئے ہیں ۔اور اب موسم بہار کی آمد آمد ہے لوگوں نے اب سرد کپڑے زیب تن کرنے کی شروعات کی تھی کے اچانک پندرہ مارچ کی صبح بارش برسنا شروع ہو گئی اور برف باری نے بھی اسی آشنا میں جلوہ نمائی کی ۔چند ہی لمحوں میں پہاڑ سفید ہو گئے ۔ایسا لگ رہا تھا کہ ان دیو قامت پہاڑوں پہ قدرت نے چاندی چڑھا دی ہے ۔کم لباس میں ملوث لوگ ٹھٹھرتے رہے کمزور تن بدن والوں کے دست دیا کانپنے لگے تقریباً نصف دن تک بارش و برفباری نے لوگوں کو محو حیرت کرنے کے ساتھ ساتھ پھر سے گرم ملبوثات زیب تن کرنے پر مجبور کر دیا اور یہ گوائی دی کے میں یعنی موسم سرما ابھی رخصت نہیں ہوچُکا ہوں بلکہ یہیں موجود ہوں ۔برستی بارش اور برف باری سے عوام کے دلوں میں یہ فکر بھی جاگ اُٹھی کے بجلی کی آنکھ مچولی پھر سے شروع ہو گی لیکن مالک کا کرم ہے کہ بارش اور برف باری تھم گئی۔ اور بجلی بھی اپنا قدم جماتی رہی پھر بھی ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے کیونکہ لوگوں کے دل بدلنے اور موسم کے رنگ بدلنے میں دیر نہیں لگتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا