سی این آئی
سرینگرلوگوں کی شکاےات سُننے اور بر سر موقعہ اُن کے حل کو ےقینی بنانے کے سلسلے مےں حالیہ سرکاری احکامات کے مطابق آج ڈائرےکٹورےٹ آف سکول اےجوکےشن کشمیر کے کانفرنس ہال مےں سےکرےٹری تعلیم فاروق احمد شاہ نے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی اےن ایتو، اےس پی ڈی SSAعبد الرشید وار، اےڈیشنل سےکرےٹری علی افسرخان، ڈائرےکٹر پلاننگ جاوےد اقبال متو،پرسنل آفیسرڈاکٹر ظہوراحمد، انڈر سےکرےٹری محمد ےعقوب ملک،چیف اکاو¿نٹس آفیسر عرفان الحق، ڈپٹی ڈائےرےکٹر پلاننگ محمد ےوسف راتھر اور سےکرےٹرےٹ اور ڈائرےکٹورےٹ سے وابستہ سےکشنل سربراہان اور دیگر متعلقین کی موجودگی مےں عوامی شکاےتی دربار کا انعقاد کےا۔سی این آئی کے مطابق اس دوران مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود اور ملازمین نے مختلف معاملات سےکرےٹری تعلیم کی نوٹس مےں لائے اور اُن کا حل طلب کےا ۔ اس سلسلے مےں سےکرےٹری تعلیم نے مختلف مسائل کے حل اور شکاےات کا ازالہ کرنے کے لئے موقعے پر ہی ہداےات جاری کیں۔ سےکرےٹری موصوف نے اُبھارے گئے کئی معاملات سے متعلق متعلقہ افسران سے وضاحت طلب کی اور کئی ہداےات جاری کیں۔ اس دوران ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی اےن ایتو اور سٹےٹ پروجےکٹ ڈائرےکٹر SSAعبد الرشید وارنے کئی مسائل کے حل کے لئے چند تجاویز پےش کیں۔ شکاےتی کےمپ کے دوران مختلف اضلاع اور وفود کی طرف سے جو معاملات اُبھارے گئے اُن مےں SROکےسزکے فوری حل، سکولی عمارات کی تعمیراوردیوار بندی ،بنےادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے ،اساتذہ اور طلباءسمےت عارضی سکولوں جےسے بہکوں سے وابستہ عارضی اساتذہ کے معاملات ، انچارج لےکچررس کی باقاعدگی، ٹائپ ٹےسٹ پاس کرنے والے کلاس فورتھ ملازمین کوجونےر اسسٹنٹس کے طورترقی دےنے کے حوالے سے احکامات اجرا کئے جانے اوردیگر معاملات شامل ہےںجبکہ کرالہ سنگری برےن کے وفد نے علاقے مےں پرائےوےٹ سکولوں سے متعلق چند معاملات کو سےکرےٹری موصوف کی نوٹس مےں لاےا۔اسی دوران ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی اےن ایتو نے اپنے اےک بےان مےں کہا ہے کہ اننت ناگ ، بارہمولہ، گاندربل، پلوامہ اور بڈگام سے وابستہ جن کلاس فورتھ ملازمین نے ٹائپ ٹےسٹ پاس کےا ہے اُنہیں جونےر اسسٹنٹس کے طور ترقی دےنے کے احکامات عنقریب جاری کئے جائےں گے۔ اسی دوران عوامی دربار مےں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے چند مسائل ومعاملات کے فوری حل اور سرکار کی طر ف سے عوامی شکاےات و مسائل کو سُننے اور اُن کے ازالے کے لئے اےسے اقدامات کی سراہنا کی ہے ۔