’لوگوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ باوقار زندگی گزارنے کے لیے بااختیار بنائیں گے‘

0
0

’آئیے ایک گھر بنائیں‘ پہل کے تحت، ایل جی الیکٹرانکس اور ہیبی ٹیٹ فار ہیومینٹی انڈیا نے 18 گھر اور 40 صفائی یونٹس مکمل کئے
لازوال ڈیسک
کھیڈ، پونے؍؍ اپنے جاری ’آئیے ایک گھر بنائیں‘ اقدام کے ایک حصے کے طور پر، ایل جی الیکٹرانکس، ہندوستان کے معروف صارف پائیدار برانڈ اور ہیبی ٹیٹ فار ہیومینٹی انڈیا نے کھیڈ میں 18 گھروں اور 40 گھریلو صفائی کے یونٹوں کی تعمیر مکمل کی ہے۔ واضح رہے اس اقدام کا مقصد کمیونٹیز کو محفوظ اور صحت مند زندگی فراہم کرنا ہے۔وہیں مکمل شدہ مکانات اور صفائی کے یونٹوں کو پرشانت بھلے، ہیڈ پونے مینوفیکچرنگ فسیلٹی – ایل جی الیکٹرانکس انڈیا، مسٹر نیلیش جوشی، ایچ آر ہیڈ – ایل جی الیکٹرانکس، انڈیا،نیتا لنز، ہیڈ سی ایس آر – ایل جی کی موجودگی میں خاندانوں کے حوالے کیا گیا۔
واضح رہے ایل جی الیکٹرانکسپونے اور غازی آباد دونوں میں ہیبی ٹیٹ فار ہیومینٹی انڈیا کو 34 مکانات اور 80 صفائی یونٹس بنانے کے لیے سپورٹ کر رہا ہے۔ ان کوششوں کا مقصد علاقے میں محفوظ رہائش کی اہم ضرورت کو پورا کرنا ہے۔ یہ اقدام ایل جی الیکٹرانکس انڈیاکی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اور ضرورت مند کمیونٹیز پر مثبت اثر ڈالنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس سلسلے میں پرشانت بھلے، ہیڈ پونے مینوفیکچرنگ فسیلٹی، ایل جی الیکٹرانکس انڈیا نے کہا کہ ہم ہیبی ٹیٹ فار ہیومینٹی انڈیا کے ساتھ شراکت میں اس مؤثر اقدام میں حصہ ڈالنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ایل جی انڈیا کو متنوع کمیونٹیز کے لیے گھر بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ آج ہم کھیڈ پونے میں 18 گھروں اور 40 صفائی یونٹس کے حوالے کر رہے ہیں جو لوگوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ باوقار زندگی گزارنے کے لیے بااختیار بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگوں کے لیے معیاری زندگی کو یقینی بنانے والے لائیفس گُڈکے ہمارے برانڈ فلسفے سے ہم آہنگ ہے۔
اس پہل پر تبصرہ کرتے ہوئے،جیمز سیموئل، نیشنل ڈائریکٹر (عبوری)، ہیبی ٹیٹ فار ہیومینٹی انڈیا نے کہاکہ اس پروجیکٹ کا اثر بہت گہرا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مہم نے 18 خاندانوں کو محفوظ اور مہذب گھروں کے مالک ہونے کا اختیار دیا ہے، جس میں ایک کمرے، باورچی خانے اور بیت الخلا کی سہولیات شامل ہیں جبکہ 40 خاندانوں کو حفظان صحت کے یونٹ بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ پہل ہیبی ٹیٹ فار ہیومینٹی انڈیا کے گھروں، کمیونٹیز اور امید کی تعمیر کے اٹل عزم کا ثبوت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا