کہاانسانی بنیادوں پرحکمنامہ فوری طورمنسوخ کیاجائے ورنہ غریب مرجائیں گے
لازوال ڈیسک
ممبئی؍؍ممبئی میں مقیم سرحدی ضلع پونچھ کے معروف ونوجوان سماجی کارکن محمد اکرم چوہدری نے جموں وکشمیریوٹی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اراضی سے لوگوں کو بے دخل کرنے کے فرمان پراپنی گہری تشویش کااِظہارکرتے ہوئے حکمنامے کومنسوخ کرنے کی مانگ کی ہے۔اپنے ایک اخباری بیا ن میں محمد اکرم چوہدری نے کہا’’میں جموں وکشمیر کی ایل جی انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ حال ہی میں انہوں نے (گھروں/زمینوں) کو چھوڑنے کا جو عام لوگوں کوحکم دیا ہے، برائے مہربانی اس حکم کو واپس لے لیں ورنہ پسماندہ/غریب لوگ ایسے ماحول (انتہائی سردی) کی وجہ سے مر جائیں گے۔ اس زمین پر لوگ اتنے سالوں سے رہ رہے ہیں۔ ان کے والد/دادا اور خاندان کے کسی فرد کی قبر یں وہا ں ہیں۔ اگر آپ اس زمین/گھروں کو چھوڑنے کا حکم دیں گے تو لوگ کہاں جائیں گے؟ کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنے گھر کے لیے بینک سے قرض لیا تھا، وہ قرض کیسے ادا کریں گے، یہاں تک کہ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو ملازمت کر رہے تھے اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی بچائی ہوئی رقم/آمدنی اپنے گھر پر خرچ کر دیتے ہیں۔ ان کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہے جو ان کی اس نازک حالت میں مدد کرے۔ بہت سے بے روزگار ہیں، آپ کو ان نوجوانوں کا خیال رکھنا چاہیے جو پڑھے لکھے ہیں لیکن پھر بھی بے روزگار ہیں، نہ کہ انہیں اپنی زمین/گھر چھوڑنے کو کہیں۔ میں آپ سے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں، وہ شہری ہیں، ووٹر برائے مہربانی عوام کے حق کے لیے سوچیں اور حکم واپس لیں‘‘۔