لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جموں کشمیر اپنی پارٹی پونچھ اکائی کی سرگرمیاں جاری

0
0

سابق ایم ایل اے حویلی شاہ محمد تانترے کی قیادت میں متعدد افراد پارٹی میں شامل
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں جموں کشمیر اپنی پارٹی لیڈراورسابق ایم ایل اے حویلی شاہ محمد تانترے کی قیادت میں کئی لوگوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔واضح رہے پونچھ میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ایک اجلاس سابق ایم ایل اے حویلی شاہ محمد تانترے کی قیادت میں منعقد ہوا جہاں بھینچھ گاؤں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے پارٹی ضلع صدر شاہ محمد تانترے کے کاموں سے متاثر ہوکر جموں کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی اور پارٹی کے سرپرست اعلی سید محمد الطاف بخاری کی قیادت کو بہترین قرار دیتے ہوئے انکے سپاہ سالار شاہ محمد تانترے کے کام کی سراہنا کی۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شاہ محمد تانترے نے بتایا کہ لوگ جوک در جوک انکے کارواں میں شامل ہورہے ہیں جس سے پارٹی زمینی سطح پر مزید مستحکم ہوگی۔اس موقعہ پر پارٹی کے نائب ضلع صدر الحاج بشیر احمد خاکی ، پارٹی سینئر لیڈر سرجن سنگھ و دیگر پارٹی کارکنان بھی موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا