اگر کہا جائے تو سال 2024کے عام انتخابات ملکی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا الیکشن تھاجو کہ پچھلے تمام انتخابات کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، 44 دن تک مسلسل جاری رہا، جو کہ 1951-52کے ہندوستانی عام انتخابات کے بعد دوسرے نمبر پر تھا۔وہیں اس الیکشن کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی، جنہوں نے دوسری مدت پوری کی، مسلسل تیسری مدت کے لیے الیکشن میں حصہ لیا۔اور اپنی ساتھی پارٹیوں کی مدد سے حکومت بنانے کے بالکل قریب ہیں، باوجود اس کہ ان پر اور ان کی بھارتیہ جنتا پارٹی ،بی جے پی کی طرف سے نفرت انگیز تقاریر پر کارروائی نہ کرنے کیلئے انتخاب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا،وہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین ای وی ایم میں خرابی،اور بی جے پی کی طرف سے سیاسی مخالفین کو مبینہ طور پر دبانے کے الزام بھی مخالف پارٹیوں کی طرف سے لگائے گئے ۔لیکن ان سب کے باوجود بی جے پی کی پوزیشن پہلے جیسی تو نہیں مگر اتنی ضرور ہے کہ اپنی سیوگی پارٹیوں این ڈی اے آلائینس کے بل بوتے پر حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہی ہے ۔ وہیں یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی اور کئی سال تک مسلسل ملک پر حکومت کرنے والی کانگریس پارٹی نے بھی بی جے پی کی لہر کو کافی حد تک روکا ہے ۔ اتنا بھی نہیں بلکہ بی جے پی کے چار سو پار کے نعرے کو پوری طرح سے مسترد کر دیا ہے ۔ یہاں تک کے حالات ایسے بن رہے کہ کانگریس پارٹی جو انڈیا بلاک کا سب سے بڑی جماعت ہے اور اپنی سیوگی پارٹیوں کی مدد سے اچھی کار کردگی دکھائی ہے وہیں کچھ اور کوششیں اور کامیاب رہی تو بر سر اقتدار بھی آسکتی ہے ، جس کیلئے تمام سیاسی قائدین کی طرف سے کوششیں تیز ہو چکی ہے۔ کیونکہ اس بار کے الیکشن میں بہار کی جنتا دل یونائٹیڈ ، کے بانی نتیش کمار ، اور آندرا پردیش کی ٹی ڈی بی کے تلگو دیشم پارٹی کے کار گزار صدر چند ر بابو نائڈو کے ہاتھ میں ایسا لگتا ہے ملک کی ڈور آچکی ہے ، چاہئے وہ این ڈی اے یا انڈیا بلاک ہوں دونوں کی ان لیڈارن کی یاد اس وقت کافی ستا رہی ہے ، ان کو ڈورے ڈالنے کے سلسلے شروع ہو چکے ہیں ۔مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ گیند کس کے پالے میں جاتی ہے ، جبکہ نتیش کمار جنہوں نے انڈیا بلاک کی بنیاد رکھی تھی اور اس کے بعد پھر بی جے پی میں چلے گئے تھے، اور اس وقت این ڈی اے آلائنس کا حصہ ضرور ہیں مگر ملک میں ان کو پلٹو رام کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، ان سے ایسی اُمید دوبارہ بھی کی جا سکتی ہے کئی سیاسی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ اگر تھوڑی کوشش کی جائے تو وہ اس بار پھر پلٹی مار سکتے ہیں ۔ اسی طرح ٹی بی کے ،کے نائڈو صاحب پر بھی انڈیا بلاک کی طرف سے کوششیں کی جائیں ، مگر ہوگا کیا وہ تو آنے والے وقت ہی بتائے گا ۔ اسی طرح این ڈی اے کی جانب سے بھی اپنی سطح پر حکومت بنانے کی تیاریاں جاری ہیں ، اب حکومت کس کی بنے گی ، یہ تو آنے والے وقت ہی بتائے گا ۔ مگر کوشیں دونوں آلائینس این ڈی اے اور انڈیا کی جانب سے کافی حد تک تیز ہو چکی ہیں۔