لوک سبھا انتخابات: تمل ناڈو میں کل ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں مکمل

0
0

چنئی، //تمل ناڈو میں سخت سیکورٹی کے درمیان منگل کی صبح 18ویں لوک سبھا کے لیے 39 اراکین کے انتخاب کے واسطے 19 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے واحد مرحلے میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی ولاون کوڈ اسمبلی سیٹ پر بھی ضمنی انتخاب ہوا جو موجودہ کانگریس ایم ایل اے محترمہ ایس وجے دھرانی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

مختلف ایجنسیوں کے ایگزٹ پول نے انتخابات میں حکمراں ڈی ایم کے کے زیرقیادت محاذ کی زبردست جیت کی پیش گوئی کی ہے۔

اس جمہوری مشق میں کل 3.17 کروڑ خواتین اور 3.06 کروڑ مردوں سمیت کل 6.23 کروڑ رائے دہندگان میں سے 69.72 فیصد نے ووٹ ڈالے۔ ووٹوں کی گنتی 43 مراکز پر ہو گی، جن میں چنئی کے تین مراکز بھی شامل ہیں، جہاں تین درجاتی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

مرکزی مسلح سیکورٹی فورسز اور مقامی پولیس کے مسلح اہلکاروں سمیت تین درجے کے سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ اسٹوریج رومز کی حفاظت کے علاوہ، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے سی سی ٹی وی کی خرابی کی کچھ رپورٹوں کے بعد اسٹرانگ روم پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ تاہم بعض جگہوں پر اسے فوری طور پر درست کیا گیا۔

تمل ناڈو کے چیف الیکٹورل آفیسر ستیہ برتا ساہو نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی میں 38,500 اہلکار شامل ہوں گے اور پورے عمل کی ویڈیو گرافی کی جائے گی۔

جیسا کہ عام رواج ہے، پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جائے گی جس کے بعد ای وی ایم سے سیل ہٹا دی جائیں گی اور ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ ابتدائی رجحانات گنتی کے پہلے دو گھنٹوں میں دستیاب ہونے کا امکان ہے اور مکمل گنتی کے بعد کل شام/رات تکنتائج کا اعلان متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا