نئی دہلی،// وزیر اعظم نریندر مودی نے جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے برازیل کے صدر لوئس اناسیو لولا ڈی سلوا کی یہاں آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر مودی نے آج ایکس پر لکھا ’’صدر لولا کا استقبال کرنا خوشی کی بات ہے۔ میں نے حال ہی میں جوہانسبرگ میں ان سے ملاقات کی تھی اور مجھے جی 20 سربراہ کانفرنس میں ان سے دوبارہ ملنے کا موقع ملنے پر خوشی ہے۔ مختلف موضوعات پر ان کے خیالات کا بے تابی سے انتظار رہے گا۔‘‘