لفٹینٹ گورنر نے متاثر کُن ؒواتین کیلئے وقف قومی کمیشن برائے خواتین کے پروگرام ’ تو بول ‘ سے خطاب کیا

0
0

آج ناری شکتی ہمارے ترقیاتی سفر میں سب سے آگے ہے اور قوم کی تعمیر میں قیادت کر رہی ہے ۔ ایل جی سنہا
جموں؍؍لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج کنونشن سنٹر میں ’ تو بول ‘ کے عنوان سے ’سیلیبریٹنگ انسپریشنل وومن ‘کے موضوع پر قومی کمیشن برائے خواتین کے پروگرام سے خطاب کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن سے پہلے اپنے متاثر کن سفر کو بانٹنے کیلئے کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کو اکٹھا کرنے کیلئے قومی کمیشن برائے خواتین کی کوششوں کی ستائش کی ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ آج ناری شکتی ہمارے ترقیاتی سفر میں سب سے آگے ہے اور قوم کی تعمیر میں قیادت کر رہی ہے ۔ جموں و کشمیر انتظامیہ صنفی مساوات کی حمایت کیلئے غیر متزلزل لگن اور عزم کے ساتھ خواتین کی زیر قیادت ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے اور مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے 370 کی آڑ میں پیدا کی گئی رکاوٹوں کو عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ختم کر دیا ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے مختلف شعبوں میں خواتین کی نمایاں کامیابیوں اور انمول شراکت کی تعریف کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ مجھے اپنی ناری شکتی پر فخر ہے ۔ تعلیم سے لے کر انٹر پرنیور شپ تک ، آئی ٹی سے لے کر زراعت کے شعبے تک ، کھیل سے لے کر سائنس تک وہ اپنی کامیابی کی کہانیاں خود لکھ رہی ہیں ۔ ‘‘
چئیر پرسن قومی کمیشن برائے خواتین نے اپنے خطاب میں نوجوان خواتین کو بے خوف ہو کر بولنے اور بااختیار بنانے اور مساوات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ۔ اس موقع پر کامیابی حاصل کرنے والی خواتین نے اپنی جدو جہد اور کامیابی کے سفر کی کہانیاں سنائیں اور دوسروں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دی ۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر جموں ، اے ڈی جی پی جموں ، نیشنل کمیشن فار وومن اینڈ سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر کے افسران ، کامیابی حاصل کرنے والی خواتین اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا