جموں؍؍لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے دیوالی کے پرمسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے ۔ ایک پیغام میں لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ دیوالی کے پرمسرت موقع پر میں تمام شہریوں کو اپنی گرمجوشی سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ ‘‘ انہوں نے کہا دیوالی روشنیوں کا تہوار ، تمام عقائد اور ثقافتوں میں خوشی اور تہوار بانٹنے کا ایک موقع ہے ۔ دیوالی کے دیے جہالت کے خاتمے ، برائی پر اچھائی کی فتح ، مایوسی پر امید اور ہمیں اندھیروں سے لڑنے کی ترغیب دیتے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا میری یہ پرارتھنا ہے کہ یہ دیوالی سب کیلئے خوشحالی اور خوشی کا آغاز کرے اور ترقی اور بھلائی کے راستے کو روشن کرے ۔