لدر ویلی ادب و ثقافت نے بٹکوٹ پہلگام میں ادبی تقریب کا انعقادکیا

0
0

شافیہ گلفام
اننت ناگ؍؍لدر ویلی ادب و ثقافت کشمیر کے اہتمام سے بٹکوٹ پہلگام میں ایک ادبی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایک شاندار محفل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا۔مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت خوش نصیب شفیع کو حاصل ہوئی اور اس کے فوراً بعد نعت رسول مقبولﷺ ریاض شاداب نے پیش کیا۔خطبہ استقبالیہ لدر ویلی ادب و ثقافت کشمیر کے صدر محمد نعیم خان نے پیش کیا۔ایون صدارت میں نادر احسن کے ساتھ محمد نعیم خان اور عبدالرحمٰن بڈرو موجود رہے۔ مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی ان میں فرحان ولرھامی، ندا رحمان، ریاض شاداب، مستان عاشق اور بشیر دیوان قابل ذکر ہیں۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض انجمن کے جنرل سیکرٹری فرحان ولرھامی نے انجام دئے۔اپنے صدارتی خطبہ میں تمام شرکاء محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی لدر ویلی ادب ثقافت کشمیر اس طرح کی ادبی سرگرمیاں جاری رکھیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا