نئی دہلی، // کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ لداخ کو مرکز کا زیر انتظام علاقہ تو بنا دیا گیا ہے، لیکن وہاں کے لوگوں کے حقوق چھین کر ان کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔
مسٹر گاندھی، جو لداخ کا دورہ کر رہے ہیں، نے ٹویٹ کیا، "لداخ کے گوشے گوشے میں گیا اور نوجوانوں، ماؤں اور بہنوں، غریب لوگوں سے بات کی۔ دوسرے لیڈر ہیں جو صرف اپنے من کی بات کرتے ہیں، میں آپ کے من کی بات سننا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہندوستان کی ہزاروں کلومیٹر زمین چھین لی ہے۔ وزیر اعظم اس کی تردید کر کے جھوٹ بول رہے ہیں، یہ لداخ کا ہر شخص جانتا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا، "لداخ کے اہم مسائل ہیں- یہاں کے لوگوں کی سیاسی آواز کو دبایا جا رہا ہے، روزگار کے لیے حکومت کے تمام وعدے جھوٹے نکلے۔ موبائل نیٹ ورک اور فضائی سہولت کی کمی۔ عوام کی سیاسی آوازکو نہٰن سنا جاتا ہے اور سیاستدانوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا دیا گیا ہے لیکن لوگوں کو ان کے حقوق نہیں دیے جا رہے ہیں۔ سیل فون، لیکن نیٹ ورک نہیں۔ ایک پورٹ ہے، لیکن ہوائی پرواز نہیں ہے۔ اس طرح لداخ کے لوگوں کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا، ”ان تمام مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ اس سفر میں پرتپاک استقبال اور محبت کے لیے لداخ کا بہت بہت شکریہ۔