’لداخ کا تاریخی تناظراورتہذیبوں کا سنگم‘کے موضوع پر لیہہ میں سیمینار کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
لیہہ؍؍فائر اینڈ فیوری کور کے زیراہتمام رنچین آڈیٹوریم، لیہہ میں دو روزہ سیمینار بعنوان’لداخ کا تاریخی تناظراور تہذیبوں کے سنگم‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔واضح رہے اس سیمینار میں لداخ کی تاریخ، سرحدی تنازعات، جغرافیائی تزویراتی اہمیت اور آزادی کے بعد خطے میں لڑی جانے والی جنگوں سے لے کر بہت سے مسائل کا احاطہ کیا جائے گا۔وہیںسیمینار میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مختلف منصوبوں پر بھی بات کی جائے گی جو ‘وائبرنٹ ولیج اسکیم’ سمیت شروع کیے جا رہے ہیں۔ اس میں ہندوستانی فوج کے 350 سے 400 اہلکار، ہندوستانی فضائیہ، انڈو تبتی بارڈر پولیس، لداخ یوٹی کے سول انتظامیہ کے اہلکار اور لداخ یونیورسٹی، سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف بدھسٹ اسٹڈیز، جواہر لال نہرو یونیورسٹی،یونیورسٹی آف جموں اور یونیورسٹی آف کشمیر کے فیکلٹی اور ریسرچ طلباء شرکت کریں گے۔ تاہم سیمینار میںاس موضوع پر وسیع تجربہ اور علم رکھنے والے نامور سول اور فوجی مقررین کو سیمینار کے دوران مختلف امور پر گفتگو کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔دریں اثناء سیمینار کا کلیدی خطاب لداخ کے ایل جی نے کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا