لداخ میں جلد ہی جنوب مشرقی ایشیا کا پہلا نائٹ اسکائی سینکچری شروع ہوگی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

0
0

ہندوستان میں ایسٹرو ٹورازم کو فروغ ملے گا اور یہ آپٹیکل، انفرا ریڈ اور گاما رے دوربینوں کے لیے دنیا کی بلند ترین جگہوں میں سے ایک ہوگی
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ لداخ میں جلد ہی جنوب مشرقی ایشیا کا پہلا نائٹ اسکائی سینکچری کارآمد ہوگی۔وزیر نے بتایا کہ یہ پناہ گاہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس بنگلورو کی مدد سے قائم کی جا رہی ہے، جو حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ)بی ڈی مشرا کی پروجیکٹ میں اپنے فعال تعاون کے لیے بھرپور تعریف کی۔ وزیر نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت اور سی ایس آئی آر کی جانب سے، ہم وزیر اعظم نریندر مودی سے ہانلے میں نائٹ اسکائی ریزرو کا افتتاح کرنے کی درخواست کریں گے۔مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج( سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے قیام کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر یہاں منعقد ہونے والی نمائش ’لداخ کا فخر‘ کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔نمائش کا اہتمام لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ نے چیف ایگزیکٹو کونسلر تاشی گیلسن کی پہل پر کیا ہے۔ڈارک اسکائی ریزرو مشرقی لداخ کے ہانلے گاوں میں چانگتھانگ وائلڈ لائف سینکچری کے ایک حصے کے طور پر واقع ہوگا۔ اس سے ہندوستان میں ایسٹرو ٹورازم کو فروغ ملے گا اور یہ آپٹیکل، انفرا ریڈ اور گاما رے دوربینوں کے لیے دنیا کی بلند ترین جگہوں میں سے ایک ہوگی۔1,073 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا، نائٹ اسکائی ریزرو چانگتھانگ وائلڈ لائف سینکوری کے اندر واقع ہے اور 4500 میٹر کی بلندی پر ہینلے میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس کی دنیا کی دوسری سب سے اونچی نظری دوربین، ہندوستانی فلکیاتی آبزرویٹری سے ملحق ہے۔ انہوں نے کہا کہایک ایسے وقت میں جب ملک چندریان-3 اور آدتیہ-L1 شمسی مشن کی کامیابی کا جشن منا رہا ہے، یہ ڈارک اسکائی ریزرو ستاروں کو مسحور کرے گا، جو دنیا میں اپنی نوعیت کے صرف 15 یا 16 میں سے ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ، لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس کے درمیان ڈارک اسپیس ریزرو کے آغاز کے لیے سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا، سائٹ پر سائنس اور ٹیکنالوجی کی مداخلت کے ذریعے مقامی سیاحت اور معیشت کو فروغ دینے میں مدد کے لیے سرگرمیاں ہوں گی۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے لداخ کے باہر نمائش ‘ لداخ کا فخر’ منعقد کرنے کے لیے لیہہ انتظامیہ کی تعریف کی۔ نمائش میں لداخ کے جی آئی ٹیگ شدہ خزانے کی نمائش کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا