لداخ میں ای بس سروس کا ایک سال مکمل:موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں مثال قائم

0
0

سری نگر، //لداخ یونین ٹریٹری کی سڑکوں پر گذشتہ زائد از ایک برس سے رواں دواں الیکٹرک گاڑیوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ایک موثر ہتھیار کے بطور کام کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔
یونین ٹریٹری کے دونوں اضلاع کرگل اور لیہہ میں پی ایم آئی الیکٹرو موبلٹی سلوشنز کی ای بسیں لداخ کو کاربن نیوٹرل خطہ میں تبدیل کرنے، مسافروں کے تحفظ کے متعدد اقدامات کے ساتھ عوامی نقل و حمل کو بہتر بنانے اور مقامات کو سمارٹ سٹی شہروں کے طور پر تیار کرنے کی حکومتی کاوشوں کے ایک حصے کے بطور متعارف کی گئیں۔
دپٹی ڈائریکٹر ضلع موٹر گیراج لیہہ ذوالفقار علی کا کہنا ہے: ‘ای بسوں سے خطے میں عوامی نقل و حمل پر وسیع پیمانے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور انتظامیہ گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی منتظر ہے’۔
ای بسوں کے مجموعی کام کاج پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لداخ کے انتہائی درجہ حرارت کو دیکھتے ہوئے پی ایم آئی الیکٹرو کی ای بسوں میں جدید ترین ہیٹنگ، وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشنگ سسٹم موجود ہے تاکہ مسافروں کے آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے لئے بس کے اندر درجہ حرارت کو متوازن رکھا جائے۔
پی ایم آئی الیکٹر کے سی ای او ڈاکٹر آنچال جین کا کہنا ہے کہ یہ ای بسیں اب زائد از ایک برس کے عرصے سے چل رہی ہیں جو لیہہ اور کرگل اضلاع میں مختلف مقامی راستوں کا احاطہ کرتی ہیں اور 10 لاکھ 50 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ای گاڑیاں روزانہ اوسطاً 15 سو مسافروں کی خدمت کرتے ہوئے لداخ کے نازک ماحولیاتی نظام میں صفر ٹیل پائپ کے اخراج کو کم کرتی ہیں نیز ان میں انجن کا شور بھی نہیں ہے جس سے کار بن فٹ پرنٹ اور شور میں بھی نمایاں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ان ای بسوں نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 25 لاکھ 20 ہزار کلو گرام تک موثر طریقے سے روکا ہے۔
موصوف سی ای او کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے دنیا بھر کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے اس سے نمٹنے کے لئے اقدام کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘لداخ جیسے موحولیاتی طور پر حساس خطے کی حفاظت کے لئے مناسب قدام کرنے اور اس کی خوبصورتی کی بحالی کے لئے اقدام کئے جا رہے ہیں’۔ان کا کہنا ہے: ‘ہم الیکٹرک بسوں کے ذریعے لداخ کے اس سفر میں حصہ ڈالنے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں جو اس بڑے مقصد کی حمایت کرنے میں ہمارے عزم کا ثبوت ہے’۔
حکام نے بتایا کہ سال رواں کے آغاز میں لداخ میں منعقدہ جی ٹونٹی اجلاس کے دوران مندوبین کی نقل وحمل کے لئے الیکٹرک کاروں اور پی ایم آئی الیکٹر کی ای بسوں کا استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس اہم تبدیلی نے پائیدار اور ماحول دوست نقل و حمل کے پیغام کو عام کیا۔ان کا کہنا تھا کہ لداخ یونین ٹریٹری جس نے وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی طرف سے پائیدار ترقی اور اہداف کی درجہ بندی میں چھٹا مقام حاصل کیا ہے، ذمہ دار ماحولیاتی اقدامات کے لئے اس کی وابستگی کا ثبوت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا