لتر پلوامہ میں اپنی پارٹی کے ورکرز کنونشن کا انعقاد 

0
0
لازوال ڈیسک
  جموں کشمیر میں یکساں تعمیر و ترقی اور دائمی خوشحالی یقینی بنانا اپنی پارٹی کا کلیدی مقصد ہے: محمد اشرف میر
سرینگر: اپنی پارٹی کے صوبائی صدر محمد اشرف میر نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں مساوی ترقی اور دائمی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے پارٹی کے پاس واضح وژن ہے۔  انہوں نے یقین دلایا کہ اگر اپنی پارٹی کو آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ حاصل ہوا تو وہ جموں و کشمیر میں لوگوں کی معاشی اور سیاسی لحاظ سے بااختیار بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔  انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں اپنی پارٹی جموں و کشمیر کے منظر نامے کو مثبت انداز میں بدلنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم رہے گی۔
 محمد اشرف میر نے ان باتوں کا اظہار آج جنوبی ضلع پلوامہ کے لیتر علاقے میں منعقدہ یک روزہ پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 موصولہ بیان کے مطابق کنونش میں پارٹی کارکنان نے محمد اشرف میر اور ان کے ہمراہ دیگر پارٹی رہنماؤں کا والہانہ استقبال کیا۔
 اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے پارٹی کے وژن اور پالیسیوں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا، "اپنی پارٹی کا کلیدی ایجنڈا جموں و کشمیر میں امن وہ استحکام، خوشحالی اور تعمیر و ترقی کو یقینی بنانا ہے تاکہ یہاں کے لوگ سیاسی اور معاشی لحاظ سے بااختیار ہوں۔”
 انہوں نے مزید کہا، "ہمارے پاس اس خطے کے منظر نامے کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے ارادہ اور وژن دونوں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے جموں و کشمیر کو دائمی خوشحالی کے لئے درکار تمام وسائل سے مالا مال کیا ہے. اس خطے کو قدرتی وسائل کے لحاظ سے ہر وہ چیز عطا کی گئی ہے جن کا استعمال کر کے یہاں کے لوگوں کی زندگیاں خوشحال ہو سکتی ہیں۔ اپنی پارٹی کے پاس ان قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے ایک واضح وژن ہے، تاکہ ہمارے نوجوانوں کے لئے روزگار کے وافر مواقع پیدا کیے جا سکیں.
 تاہم محمد اشرف میر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر میں پائیدار امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں.
 انہوں نے کہا، "ایک پرامن ماحول ہمارے لیے ناگزیر ہے، کیونکہ خوشحالی اور ترقی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ہمارے یہاں پائیدار امن ہو۔ چونکہ ہم نے یہاں پرتشدد حالات کا ایک طویل دور دیکھا اور ہم طویل عرصے تک وسیع پیمانے پر مالی وہ جانی نقصانات کا سامنا کرچکے ہیں، اس لیے مزید تباہی کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں. ہمیں ایک پائیدار امن کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔  تاکہ ہمارے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ رہے۔”
 میر نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام کے ساتھ قریبی تعلق قائم رکھنے کے لیے متحرک و سرگرم رہیں۔
 انہوں نے کہا کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ زمینی سطح پر عوام سے رابطے میں رہیں تاکہ آپ انہیں پارٹی کے عوام دوست ایجنڈے سے آگاہ کر سکیں۔
 اس موقع پر میر نے بعض پارٹی امور پر بھی بات کی اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پلوامہ ضلع کے تمام علاقوں میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
 انہوں نے کارکنان کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کی توجہ دلائی جا سکے۔
 میر کے علاوہ پارٹی کے سرکردہ لیڈران جو اس موقع پر موجود تھے اور جنہوں نے اجتماع سے خطاب کیا ان میں سینئر لیڈر اور چیئرمین ڈی ڈی سی سرینگر ملک آفتاب، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، پارٹی کی یوتھ ونگ کے صوبائی سیکرٹری منظور احمد گنائی، ڈی ڈی سی پامپورہ تزیمہ اختر، ڈی ڈی سی اچگوزہ منش بیگم، بی ڈی سی پامپور الطاف میر، ضلع یوتھ صدر پلوامہ سید تجلہ، کونسلر میونسپل کمیٹی پلوامہ شبیر احمد وانی، زونل صدر راج پورہ فاروق احمد ملک، کوآرڈی نیٹر راجپورہ حلقہ انتخاب رئیس احمد میر، سرپنچ منظور احمد گورسی، ذاکر حسین، اور دیگر لیڈران موجود تھے۔  .

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا