لازوال ویب ڈیسک
بیروت، // لبنان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں کل 95 افراد ہلاک اور 172 دیگر زخمی ہو گئے۔ لبنان کی وزارت صحت نے پیر کی شب یہ اطلاع دی۔
وزارت نے کہا کہ ضلع بعلبک-ہرمل میں اسرائیلی حملوں میں 16 افراد ہلاک اور 48 دیگر زخمی ہوئے، جب کہ
صوبہ نباتیہ میں 16 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ بیروت میں چار اموات اور اتنے ہی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ جنوبی صوبے میں 52 ہلاکتوں اور 43 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بیکا کے علاقے میں ہونے والے حملوں میں سات افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے۔