لبنان سے اسرائیل پر درجنوں میزائل برسا دیئے گئے

0
0

بیروت، 21 اگست ( یو این آئی ) غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں لبنان سے اسرائیل کے جنوب میں 40 سے زائد میزائل اور بڑی تعداد میں ڈرون حملے کئے گئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ لبنان کے جنوب سے اسرائیل کے شمالی حصے پر 40 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے وقت بھی اسرائیل کے شمال میں ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے، اسرائیل کے فضائی دفاعی سسٹموں نے بعض ڈرونز طیاروں کو گرا دیا اور بعض گولان پہاڑیوں پر گر گئے۔
حزب اللہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملوں میں اسرائیلی فوج کے 2 فوجی ہیڈ کوارٹروں پر بھی میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
حملوں میں کتنا جانی یا مالی نقصان ہوا، اس حوالے سے معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے میں شہید ہونے والوں میں سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے دفتر میں کام کرنے والے افراد کچھ محافظ اور دیگر ملازمین شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے بعض محافظ اور ان کے دفتر ملازمین شاطی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرگئے۔
حماس کے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ اسرائیل کی ہر اس شخص سے نفرت کی عکاسی کرتا ہے جس کا حماس رہنماء سے قریبی یا دور کا تعلق ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا