لاپتہ ہوئے نوجوان کو جلد از جلدتلاش کیا جائے: شیخ ناصر

0
0

”پولیس مقامی ایم ایل اے کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کرے“
عمران شاہ
کشتواڑ// پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر حسین نے کشتواڑ پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ سراوان کیشوان سے لا پتہ ہوئے نوجوان کو جلد از جلد تلاش کرے۔ انہوں نے پولیس کو مشور ہ دیا ہے کہ وہ مقامی کانگریس ایم ایل اے کو فوری طورحراست میں لیکر پوچھ تاچھ کرے ،جنہوں نے حال ہی میں ایک بیان دیا ہے کہ لاپتہ ہوئے نوجوان کا قتل ہوا ہے۔ زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شیخ ناصر نے کہا ہے کہ سروان کیشوان سے گذشتہ ماہ طارق حسین ولد غلام رسول نامی ایک نوجوان لاپتہ ہوا ہے۔ جس کا تا حال کوئی بھی سراغ پولیس کو حاصل نہیں ہوا ہے۔ جبکہ انہوں نے بھی متعد بارپولیس حکام کے پاس جاکر گزارشات کی کہ وہ معاملہ کی تحقیقات کرے اور اس سلسلہ میں پولیس تھانہ میں گمشدگی کا معاملہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ شیخ ناصر نے مذید کہا کہ اگرچہ پولیس ہر زاویئے سے اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے، لیکن تا حال پولیس کو کوئی کامیابی ہاتھ نہیں لگی ہے، لیکن دریں اثناءمقامی ایل اے اندروال کی طرف سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے خلاصہ کیا ہے کہ لاپتہ ہوئے نوجوان کا قتل ہوا ہے ۔جس سے نہ صرف پولیس بلکہ مقامی لوگوں کو بھی کافی تشویش ہو رہی ہے۔ اس لئے یہ لازمی بنتا ہے کہ تحقیقات کے دوران ایم ایل اے موصوف کو حراست میں لیا جائے اور اس بارے پوچھ تاچھ کی جائے۔ پی ڈی پی ضلع صدر کے مطابق جہاں ابھی تک پولیس کو کوئی سراغ حاصل نہیں ہوا ہے، وہیں ایم ایل اے کے اس بیان سے یہ عیاں ہوتاہے کہ ایم ایل اے موصوف یاتو قتل کے کسی معاملہ کے عینی شاہد ہیں یا سازش کا حصہ ہیں ۔ ناصر کے مطابق سچائی کو سامنے لانے کےلئے پولیس تحقیقات کے دوران یہ زاویئہ بھی دیکھ لے۔ ناصر نے مذید کہا ہے کہ انہیں کشتواڑ پولیس پر پورا اعتماد ہے جس نے ماضی میں بھی مشکل سے مشکل معاملات حل کئے ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ یہ معاملہ بھی پولیس جلد از جلد حل کرے گی۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کو تعاون دیں، امن بنائے رکھیں اور کسی سیاسی جنگ کا شکار نہ بنیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا