لاپتہ بچوں اور خواتین کے حوالے سے قابل تعریف کام

0
0

ڈاکٹر نونیت کور کی بانی این جی او سپورٹ کی عزت افزائی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر کے UT میں بچوں کی گمشدگی/ اسمگلنگ کیلئے قابل تعریف کام کرنے کیلئے ڈاکٹر نونیت کور کی بانی این جی او سپورٹ، نیشنل ہیومن رائٹس ایس جے سی آف انڈیا کی قومی چیئرپرسن نے ایس ایچ او وشال ڈوگرا کی عزت افزائی کی جنہوں نے اپنی ٹیم کو ترتیب دینے اور مضبوط کرنے کے لیے ایک مثال قائم کی ہے ۔کور جو محکمہ سماجی بہبود اور دیگر کئی سرکاری محکموں کی صنفی ہراسمنٹ کمیٹی کی رکن ہیں نے کہاکہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ایس ایچ او بس اسٹینڈ وشال ڈوگرا اور ان کی ٹیم ڈاکٹر نونیت کوربانی سپورٹ این جی او، نیشنل چیئرپرسن نیشنل ہیومن رائٹس سوشل جسٹس کونسل آف انڈیا کے ساتھ ہیں جنہوں نے لاپتہ 24 سالہ لڑکی کو اس کی ڈیڑھ سالہ بچی کے ساتھ 15 گھنٹے کے اندر بچہ تلاش کر لیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے اور جموں و کشمیر پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تیز رفتار کارروائی کرنے کے لیے ایک مثالی کارنامہ ہے۔ڈاکٹر نونیت کور نے ایس ایچ او بس اسٹینڈ وشال ڈوگرا اور ان کی ٹیم کی قابل ستائش کوششوں اور جموں و کشمیر خواتین اور بچوں سے متعلق شکایات وصول کرنے، ان کی شکایات کو ہمدردی کے ساتھ سننے اور مناسب قانونی کارروائی کو یقینی بنانے اور اپنے اپنے علاقوں میں مقامی این جی اوز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ،لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے فوری کارروائی کے لیے ان کی حمایت اور کارکردگی کی تعریف کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا