لال سنگھ کے بیان کی چناب ویلی جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے کی مذمت صحافیوں نے اس بیان کو ریاست میں صحافت پر برائے راست حملے سے تعبیر کیا

0
0

لازوا ل ڈیسک
ڈوڈہ//ریاست کے معروف صحافی سید شجاعت بخاری کو نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں بیہمانہ قتل پر سابق وزیر اور BJPرہنما چوہدری لعل سنگھ کے بیان پر چناب ویلی جرنلسٹ ایسوسیشن نے شدید رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ایسوسیشن کے صدر نصیر احمد کھوڑا کی صدارت میں صدر مقام ڈوڈہ پر منعقد ہونے والے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نصیر احمد کھوڑا و دیگر صحافیوں نے کہا کہ لعل سنگھ کا بیان انتہائی زیادہ افسوس ناک ہے اور بین السطور بیان میں ایک صاف واضح پیغام ہے اور BJPقیادت کی خاموشی یہی ثابت کرتی ہے کہ وہ اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ اجلاس میں لعل سنگھ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صحافیوں نے اس بیان کو ریاست میں صحافت پر برائے راست حملے سے تعبیر کرتے ہوئے کڑی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اجلاس میں فیاض پانپوری ، سید ریاض احمد، اشتیاق احمد دیو، سعداللہ رنگریز، عابد حُسین پانپوری، مدثر لون، عابد وانی، ارپن کمار ، آکاش دیپ، محمد اسحٰق عارف، اشتیاق ملک، عابد ندیم، محمد اصغر بٹ اور دیگر کئی صحافیوں نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا