جموںجنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے نگروٹہ کے جنگلی علاقہ میں ایک جنگلاتی جگہ پر پڑاو¿ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اس پڑاو¿ پر تیل پمپ، پینے کے پانی کی جگہ اور دیگر بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی۔وزیر نے اسی طرح کی سہولیات کا بن، خان پور، جگٹی اور دمی میں بھی سنگ بنیاد رکھا۔چیف جنرل منیجر آئی او سی ایل، پنجاب، جموں وکشمیر اور ہماچل پردیش بھی وزیر موصوف کے ہمراہ تھے۔لال سنگھ نے کہا کہ یہ مقام اُن23 ون پڑاو¿ں میں سے ایک ہے جو ریاست جموں وکشمیر کے لئے منظور کئے گئے ہیں۔سیر پر جانے والے لوگوں کو مختلف قسم کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔وزیر نے کہا کہ یہ مقامات ماحولیات دوست سہولیات سے لیس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کی بدولت جنگلات اور علاقوں کے سبزے میں اضافہ ہوگا۔ لال سنگھ نے ایس ایف سی کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ان مقامات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تا کہ سماج کو وقت پر فایدہ مل سکے۔چئیرمین پی سی بی بی سدارتھا اور متعلقہ محکموں کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی دورے کے دوران وزیر موصوف کے ہمراہ تھے۔