لازمی خدمات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح:ترقیاتی کمشنر بارہمولہ

0
0

بارہمولہ ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو نے یہ بات پھر دہرائی ہے کہ ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح لازمی خدمات کی فراہمی کے علاوہ بجلی سپلائی کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ ترقیاتی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار آج پی ڈی ڈی اور دیگر ضلع آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا جس میں بجلی شعبے کے کام کاج کاجائزہ لیا گیا ۔ اس موقعہ پر آفسیران نے ترقیاتی کمشنر کو بتایا کہ حالیہ برفباری کے بعد ضلع کی تمام بستیوں میں بجلی سپلائی کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات کئے گئے۔ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں افرادی قوت اورمشینری کو تیاری کی حالت میں رکھیں تاکہ کسی بھی امکانی ناسازگار صورتحال سے نمٹا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا