’ڈنہ شاہ ستار یونیورسیٹی کمپس کی مخالفت میں چند شر پسند عناصر لوگوں کو اکسا رہے ہیں ‘
اعجاز کوہلی
مینڈھرایک طرف جہاں ہزاروں لوگ مینڈھر کہ ڈنہ شاہ ستار میں یونیورسیٹی کمپس پر پھولے نہیں سما رہے ہیں وہاں دوسری جانب ممبر اسمبلی مینڈھر کہ خلاف چند سماج کہ دشمنوں نے ایسے لوگوں کو کھڑا کرنے کی کوشش میں لگا دیا ہے جو یہاں خطہ پیر پنچال و خصوصاً پونچھ میں تعلیمی نظام کو بہتر نہیں دیکھنا چاہتے ۔جہاں ایک طرف ہزاروں لوگ بی جی کہ مقام ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید رانا کا استقبال کرتے نظر آے وہیں دوسری طرف کچھ لوگ ممبر اسمبلی کہ خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے ۔لوگوں کہ مطابق اگر ڈنہ شاہ ستار میں یونیورسٹی کیمپس بنایا تو یہاں مال مویشی کی چراہگاہ نہیں بچے گی لیکن سچ تو یہ ہے کہ قوموں کی تقدیر چراگاہوں سے نہیں تعلیم سے بدلی جاتی ہے ۔نمائندہ اخبار سے بات کرتے ہوے چوہدری رحمان نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپس آنے سے یہاں تعلیمی میدان میں بڑی کامیابی ملے گی۔ آج جو چند لوگ یونیورسٹی کمپس کی مخالفت کرنے کی کوشش کر رہے ہیںان کا اصل مقصد کچھ اور ہے ان لوگوں کو استعمال کیا جارہا کسی اور مقصد کیلئے۔ رحمان نے کہا کہ حزب اختلاف جماعت کہ لوگوں کو یہ بات ہضم نہیں ہو پا رہی کہ رانا نے اتنی بڑی کامیابی کیسے حاصل کی انہوںنے کہا نعرے بازی کرنے والے ہمارے لوگ ہیں اور ان کو ابھی تک کسی نے یونیورسٹی کہ فائدے کہ بارے شائد جانکاری نہیں دی ۔ان کو صرف زمین جانے کا پاٹھ پڑھایا گیا ہے ان لوگوں کو اس بات کی جانکاری نہیں دی گئی کہ ایسے اداروں سے قوم کا مستقبل روشنی کی طرف جاتا ہے ۔