قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کے جائزے کے لیے سیل کی تشکیل

0
0

اعلیٰ ترین تعمیراتی معیار، لاگت کی تاثیر اور قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی سمت اہم قدم

نئی دہلی؍؍سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے اعلیٰ ترین تعمیراتی معیار، لاگت کی تاثیر اور قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ-ڈی پی آر سیل قائم کیا ہے۔یہ سیل ماہرانہ معلومات فراہم کرے گا اور قومی شاہراہ پروجیکٹوں کے لیے ڈی پی آر کی از اول تا آخر مانیٹرنگ کے قابل بنائے گا۔ یہ سیل ڈی پی آر کے جائزے کے طریقہ کار میں یکسانیت لانے میں مدد کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پروجیکٹوں کے نفاذ سے پہلے معیاری ڈی پی آریز تیار کییجائیں اور ان کا جائزہ لیا جائے۔
قومی شاہراہ پروجیکٹ کے کامیاب نفاذ کے لیے ڈی پی آر ایک لازمی جزو ہے اور اس میں پروجیکٹ سے متعلق مختلف سروے، تحقیقات اور ڈیزائن شامل ہیں۔ ڈی پی آر سیل تمام ہائی وے اجزائ(ہائی وے اور ڈھانچے) کے لیے آئی آر سی مواصفات اور معیارات کے مطابق مختلف پیرامیٹرز کو حتمی شکل دینے میں مدد کرے گا۔ڈی پی آر سیل میں تقریباً 40 پیشہ ور افراد کی ایک سرشار ٹیم ہوگی جس میں پرنسپل ڈی پی آر ماہرین اور روڈ سیفٹی، ٹریفک، لینڈ ایکوزیشن، پل، ٹنل، جیو ٹیکنیکل ماہرین، ہائی وے کے سینئر ماہرین اور جنگلات کے ماہرین اور مختلف ڈومین کے ماہرین شامل ہوں گے۔
یہ ماہرین ایسے طریقہ کار اور نگرانی کے نظام کو تیار کرنے میں مدد کریں گے جو ڈی پی آر پروجیکٹ کے لائف سائیکل کے دوران جائزہ لینے کے عمل کے یکساں نفاذ کو یقینی بنائیں گے۔ اس کے علاوہ، یہ ٹیم بولی کے دستاویزات اورقومی شاہراہ پروجیکٹ سے متعلق تکنیکی نظام الاوقات کا بھی مطالعہ کرے گی اور ڈیزائن کی خصوصیات کی بنیاد پر لاگت کا تخمینہ فراہم کرے گی۔ یہ ماقبل تعمیراتی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور ہائی وے انفارمیشن ماڈل سافٹ ویئر (ایچ آئی ایم ایس) کے ساتھ پروجیکٹ کو شامل کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ سیل کے اہلکار ڈی پی آر/ڈیزائن کنسلٹنٹس کی طرف سے دی گئی تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے سائٹ کا دورہ کریں گے اور پروجیکٹ کے لیے اہم ڈی پی آر میں کوالٹی آؤٹ پٹ کو بڑھانے کے لیے اختراعی طریقے تجویز کریں گے۔ڈی پی آر سیل درست رپورٹس تیار کرنے میں مدد کرے گا جس سے عالمی معیار کی قومی شاہراہوں کی ترقی ممکن ہو سکے گی اور ملک کی ترقی میں مزید مدد ملے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا