قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بمسٹیک سیکورٹی سربراہوں کی میٹنگ کے لیے میانمار میں

0
0

نئی دہلی، 26 جولائی (یو این آئی) قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال آج نیپیتا میں منعقدہ بمسٹیک سیکورٹی چیفس کی چوتھی سالانہ میٹنگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
انہوں نے گزشتہ روز میانمار کے قومی سلامتی کے مشیر ایڈمرل مو آنگ سے بھی ملاقات کی۔
بمسٹیک کے سیکورٹی سربراہان نے گزشتہ روز وزیر اعظم کے سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے بھی ملاقات کی۔
میانمار میں ہندوستانی سفارت خانے نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا، "این ایس اے مسٹر اجیت ڈوبھال آج نیپیتا میں بمسٹیک سیکورٹی چیفس کی چوتھی سالانہ میٹنگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔” انہوں نے کل میانمار کے این ایس اے ایڈمرل موئے آنگ سے ملاقات کی تھی۔
چوتھی بمسٹیک سیکورٹی چیفس میٹنگ میں علاقائی دہشت گردی، بین الاقوامی جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
این ایس اے ڈوبھال کے علاوہ بمسٹیک کے سکریٹری جنرل اندرا منی پانڈے نے بھی ایڈمرل مو آنگ سے ملاقات کی۔
دونوں این ایس اے کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران بمسٹیک کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو درپیش چیلنجز اور علاقائی معیشت کی سلامتی کے بارے میں خیالات کا تبادلہ ہوا۔
انہوں نے میانمار کی سیاسی پیش رفت اور آزادانہ اور منصفانہ کثیر الجماعتی جمہوری عام انتخابات کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا