یواین آئی
نئی دہلیراجدھانی دہلی میں آج صبح لوگوں کو حبس زدہ گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔آج کا کم از کم درجہ حرارت 29.8سیلسیئس درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ دن میں آسمان صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41ڈگری سیلسیئس رہنے کی امید ہے ۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے رطوبت کی سطح 57فیصد درج کی گئی۔منگل کے روزہ درجہ حرارت 39.8درج کیا گیاتھا جو اس موسم میں اوسط سے ایک ڈگری زیادہ ہے ۔