بھوپال، 30 جون (یو این آئی) ہریانہ کے نو باکسروں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کو یہاں جاری چھٹی یوتھ ویمنس نیشنل باکسنگ چمپئن شپ کے چوتھے دن سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
50 کلوگرام کے زمرے میں ہریانہ کی انشو نے مدھیہ پردیش کی کیفی کو 5-0 سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ مہاراشٹر کی خوشی جادھو سے ہوگا۔
پہلے راؤنڈ میں ریفری کی جانب سے روکے جانے (آر ایس سی) کے بعد یکساں جیت درج کرتے ہوئے پرانجل یادو (70 کلو گرام) اور مسکان (75کلو گرام) نے آخری چار میں اپنی جگہ یقینی کرلی۔ پرانجل کا مقابلہ کرناٹک کے امولیا سے ہوگا جبکہ ہریانہ کی مسکان کا مقابلہ کرناٹک کے شرویر شیٹی سے ہوگا۔
ہریانہ کی ایشین جونیئر چیمپئن کیرتی (+81کلو گرام)، بھاونا شرما (48کلو گرام)، موہنی (52کلو گرام)، تنو (54کلو گرام)، پریا (57کلو گرام) اور انکور یادو (63کلو گرام) سیمی فائنل میں مقابلہ کرنے کے لیے رنگ میں اتریں گی۔
دو بار کی ایشین جونیئر چیمپئن نکیتا چند (60 کلوگرام) نے ہریانہ کی ساکشی کے خلاف پوائنٹس کی بنیاد پر سخت مقابلہ 5-2 سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔