قومی اہمیت کے اِدارے:نام بڑے درشن چھوٹے

0
0

آئی آئی ٹی جموں میں بھی تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی 57 آسامیاں خالی ،رمن شرماکی آرٹی آئی میں انکشاف
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) جموں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی 57 آسامیاں خالی پڑی ہیں، جسے 1961 کے "انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ایکٹ” کے تحت "انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل امپورٹنس” کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔واضح رہے آر ٹی آئی کارکن رمن شرما کے ذریعہ جمع کرائی گئی آر ٹی آئی درخواستوں کے جواب میں عملے کی خالی آسامیوں کے بارے میں معلومات خود ادارے نے شیئر کی ہیں۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (IIT) جموں کی طرف سے جاری کردہ دو سرکاری خطوط میں سے، 03/07/2023 کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ آئی آئی ٹی جموں ایک فلیکسی کیڈر سسٹم کی پیروی کرتا ہے، جہاں تدریسی اسامیوں کی تعداد محکمہ کے لحاظ سے متعین نہیں کی جاتی ہے اور فیکلٹی کی موجودہ منظور شدہ تعداد 130 ہے۔وہیں جواب میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کے پاس ٹیچنگ سٹاف کی تعداد 102, ہے جہاں خالی اسامیوں کی تعداد 28 ہے۔ آر ٹی آئی درخواست کے جواب میں ادارے نے کہا ہے کہ آئی آئی ٹی میں 08 عارضی فیکلٹی ممبران خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہیں تعینات غیر تدریسی عملے کے بارے میں، آر ٹی آئی کارکن رمن شرما کو فراہم کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ غیر تدریسی عملے کی منظور شدہ تعداد 102 ہے جب کہ آئی آئی ٹی میں غیر تدریسی عملے کی تعیناتی کی تعداد 73 ہے اور 29 خالی اسامیاں ہیں۔دریں اثنائ￿ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے انٹیک کی صلاحیت سے متعلق سوال کے جواب میں اور انسٹی ٹیوٹ نے بتایا ہے کہ 2023-24 کے لیے منظور شدہ سیٹوں کی موضوع کے لحاظ سے موجودہ سیشن میں کل نشستوں کی تعداد 504 ہے جن میں 240 بی ٹیک اور ایم ٹیک کے لیے 164 ہیں۔تاہم ادارے میں طلبائ￿ کی کل تعداد 1273 ہے جس میں 794 (انڈر گریجویٹ) 235 (پی جیز) اور 244 پی ایچ ڈی سکالرز شامل ہیں۔ واضح رہے آئی آئی ٹی ایک خود مختار عوامی اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جسے حکومت ہند کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے، اور آئی آئی ٹی کونسل کے زیر انتظام کام کرتاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا