سینٹرل یونیورسٹی آف جموں نے بچیوںکا عالمی دن منایا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں کی سنٹرل یونیورسٹی کے شعبہ ایجوکیشنل اسٹڈیز نے بچیوں کے عالمی دن کو فخر کے ساتھ منایا جس میں تمام طلباء ، اسکالرز اور فیکلٹی ممبران کو اکٹھا کیا گیا۔ اس جشن نے ہر لڑکی کے لیے تعلیم کی اہمیت کو قبول کیا جس میں خواتین کی تعلیم کی سمت میں لازوال عزم کا جذبہ موجود ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر سنجیو جین نے شعبہ کی ہر طالبہ کو قلم تحفہ دے کر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ لڑکیوں کو ‘ قلم کی طاقت’ کو سمجھنے اور استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قائدانہ کردار میں لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے جس میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی اور بھارت کے مستقبل کی تشکیل میں ان کے کردار کو اجاگر کیا۔اس سے پہلے، شعبہ کے سربراہ پروفیسر آسیت منتری نے اجتماع سے تبادلہ خیال کیا اور بھارتی ثقافت میں خواتین کے قابل احترام مقام کے بارے میں بصیرت افروز خیالات کا اظہار کیا اور دنیا بھر میں لڑکیوں کی صلاحیت، طاقت اور کامیابیوں کو بھی شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جشن طالبات کو بااختیار بنا کر صنفی مساوات کے لیے شعبے کے عزم کا ثبوت ہے۔