یواین آئی
دوحہ؍؍قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے فلسطین میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔قطر کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق الثانی نے گوٹریس کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ملاقات میں اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت اور کشیدگی کو کم کرنے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔خطے میں تشدد میں اضافے کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے الثانی نے تناؤ کو کم کرنے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ اور اس سے منسلک تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کے طریقہ کار کو فعال کرنے کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرائی۔الثانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قطر شہریوں کو نشانہ بنانے کو مسترد کرتا ہے۔