کالی کٹ مرکز میں بھارت کا سب سے بڑا دورۃ القرآن اجتماع کا انعقاد
عبدالکریم امجدی
کالی کٹ ؍؍قرآن مقدس دین کامل ایک مکمل نمائندہ کتاب ہے ،جو انسانیت کو سب سے سیدھی اور معتبرراہ دکھائی دیتی ہے ۔قرآن مقدس خداوند قدوس کی تمام نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت ہے ۔جو اپنے پیروکاروں کو جنت میں لے کر جائیگا ۔مذکورہ خیالات کا اظہار کالی کٹ مرکز الثقافہ السنیہ میں منعقد ہ دورۃ القرآن مجلس سے سمستھاکیرالا سنی یواجنا سنگم کے صدرمولانا ای سلیمان مسلیار نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ قرآن کی تلاوت دلوں کو روحانی سکون حاصل ہوتا ہے ،مصائب وآلام ،رنج وغم اور پریشانیاں دور ہوتی ہیں ۔ای سلیمان نے کہاکہ قرآن مجید پوری انسانیت کے لئے رشد وہدایت ہے ،روحانی تسکین کا مظہر ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلمان قرآن کی تلاوت کولازم کرلیں ،جوکہ دنیا وآخرت میں سرخروئی کا ضامن ہے ۔انہوں نے کہاکہ تلاوت قرآن پیغمبر اسلام کی سنت ہے ۔آج ہر انسان دنیاوی جاہ مرتبہ کی خاطر پریشان حال نظر آتا ہے ۔اسے کہیں بھی سکون نہیں ملتا ہے ،ضرورت اس بات کی ہے مسلمان مسلسل قرآن کی تلاوت کا اہتمام کریں ۔واضح رہے کہ جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ میں ہر سہ ماہ کے بعد ریاست کیرالا میں بھارت کا سب سے بڑا اجتماع قرآن بعنوان اجتماعی قرآن اور مجلس دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔جس میں ریاست کے مشائخ عظام ،علما،سادات سمیت فرزندان توحید ہزاروں کی تعدادمیں شریک ہوتے ہیں ۔اس مہم کا آغاز گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابو بکر احمد نے کئی سالوں قبل کیا تھا جو الحمد اللہ آج بھی جاری وساری ہے ۔ گذشتہ ہفتہ جامعہ مرکز کی مہم کے اعلان پر 4444؍ختم القرآن کا اہتمام اور شیخ ابوبکر احمد کی جلد شفایابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اجلاس کا آغاز شام۵ بجے صحن جامعہ میں ہوا۔قابل ذکر اسماسی محمد فیضی،ڈاکٹر حسین ثقافی ،ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری،ای پی ایم فیضی ،کٹی پارہ ابوبکر مسلیارسمیت اراکین جامعہ شریک رہے ۔