قدرتی حسن سے مالامال سرسبزوشاداب صحت افزا سیاحتی مقام دیرہ کی گلی پر محکمہ سیاحت کی خصوصی توجہ درکار

0
0

منظور حسین قادری
پونچھ؍؍اضلاع راجوری وپونچھ کے سنگم یعنی قدرتی حسن سے مالامال سرسبزوشاداب صحت افزا سیاحتی مقام دیرہ کی گلی جو خطہ پیرپنچال میں منفرد ویکتا حیثیت کا حامل ہے وہ خطہ ارضی جہاں کی معتدل آب وہوا جاذب نظر مناظر سدابہار جنگلات قرب وجوار میں جھرنے وآبشار اس کے دامن میں دریائے سرن کی دلکشی سامنے پیرپنچال کے فلک بوس برفیلی پہاڑ اس امر کے غماز ہیں کہ سیاحتی نقشہ پر موجود قدرت کے انمول عجائبات کو عالمی سطح پر متعارف کروایا جائے حالانکہ محکمہ ٹوریزم اتھارٹی ومحکمہ جنگلات کے اشتراک سے یہاں سیاحوں کے لئے بہم سہولیات کی غرض سے ووڈن ہٹس تعمیر شدہ ہیں جن میں واقف کار سیاح کھبی کھبار ٹھہرنا اور لطف اندوز ہونا رہتا ہے تاہم محکمہ سیاحت کی طرف سے اس علاقہ کے محل وقوع ودیدہ وری خدمات کے لئے کوئی خاطرخواہ انتظام نہیں دیرہ گلی کیمتصل محلہ ٹوپی پیر کے ایک مقامی باشندہ نے روزنامہ لازوال کو بتایا کہ اگر اس علاقہ کو سیاحتی طور متعارف کروایا جائے تو اس سے مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ سرکار کو بیحد فائدہ ہوگا موصوف نہیں کہا کہ یہ خطہ ارضی پتنی ٹاپ سے کم نہیں لیکن حکومت وانتظامیہ کی توجہ درکار ہے یہاں سڑک کشادگی کا کام بھی چل رہا ہے جس میں نہایت قیمتی درختوں کو سڑک کشادگی کے لئے کاٹا گیا جس کا تخمیناً 98 کروڑ روپے محکمہ جنگلات وصول کرچکا ہے قبل از عوام نے حکومت وانتظامیہ سے ٹننلبکی مانگ کی تھی جس سے سڑک دائمی طور آمدورفت کے قابل کار ہوتی اور جنگل بھی محفوظ رہتا سدا بہارجنگل میں چڑیا گھر بنا کر سیاحت کو مزید فروغ حاصل ہوتا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا