قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے اور درجنوں مریض اب بھی الشفاء ہسپتال میں موجود

0
0

یروشلم،// ایک فلسطینی طبی ذریعے نے ہفتے کے روز عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد غزہ کے الشفا ہسپتال سے زیادہ تر ڈاکٹروں، مریضوں اور بے گھر افراد کو نکال لیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے اور درجنوں مریض اب بھی الشفاء ہسپتال میں موجود ہیں۔
العربیہ کے مطابق فلسطینی طبی ذریعے نے مزید کہا کہ الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں موجود زیادہ تر ڈاکٹروں، مریضوں اور بے گھر افراد نے ہسپتال کو وسطی غزہ کے دیگر ہسپتالوں کی طرف منتقل کردیا۔
ذرائع نے کہا کہ سینکڑوں مریضوں کو پہلے ہی پیدل وہاں سے نکالا جا چکا ہے، اور وہاں بے گھر ہونے والے افراد کے علاوہ درجنوں ڈاکٹر ہسپتال چھوڑ چکے ہیں۔
ذریعہ نے کہا کہ "منظر افسوسناک تھا” کیونکہ مریضوں کو وہیل چیئر پر دو کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال کو مکمل طور پر خالی نہیں کیا گیا تھا۔ انکیوبیٹرز میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے علاوہ درجنوں مریض وہاں موجود تھے۔
غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے ابھی بھی الشفا ہسپتال میں موجود ہیں۔ وزارت نے کہا کہ 120 مریض اب بھی ہسپتال میں ہیں جن میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے بھی شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا