نئی دہلی، 22 اگست (یو این آئی) قانونی ٹیکنالوجی کے حل فراہم کرنے والی ایک معروف کمپنی لیکس لیجس ۔ اے آئی نے جمعرات کو ملک کے پہلے بڑے لینگوئج ماڈل کے آغاز کا اعلان کیا ہے جو خاص طور پر ٹیکس اور قانونی پیشے میں لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے بنایا گیا ہے۔
لیکس لیجس ۔ اے آئی کے بانی اور سی ای او ساکر ایس یادو نے کہا کہ یہ اے آئی ٹول درستگی اور بھروسے کے ساتھ قانونی معاملات میں تحقیق میں زبردست تبدیلی لانے والا ہے۔ یہ پلیٹ فارم قانونی پیشے سے وابستہ لوگوں کو ہر قسم کے مسائل سے متعلق مخصوص فیصلے اور درست حوالہ جات فراہم کر کے مدد کرے گا۔ اس سے عدالتوں کی طرف سے کیس کے دستاویزات کی بھاری بھرکم تعداد کو ایک جگہ پر دستی طور پر جمع کرنے میں لگنے والے وقت میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم ہر چیز کو محفوظ رکھتے ہوئے قانونی پیچیدگیوں کے بارے میں فوری، درست طریقے سے، کسی بھی فریق کا ساتھ لیے بغیر معلومات فراہم کرے گا۔
مسٹر یادو نے کہا "ملک میں زیر التواء قانونی مقدمات کی تعداد چار کروڑ سے زیادہ ہے اور روزانہ 60 ہزار مقدمات درج ہوتے ہیں۔ لیکس لیجس ۔ اے آئی کو اے آئی سے چلنے والے ٹولز کی مدد سے عدلیہ اور قانونی پیشے کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ تحقیق کو آسان اور بہتر بناتا ہے۔ آنے والی خصوصیات قانونی عمل کو مزید ہموار کرے گا۔ اس پلیٹ فارم سے قانونی پیشے سے وابستہ لوگوں کا کافی وقت بچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہم ملک کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک میں پریکٹس مینجمنٹ پلیٹ فارم پر مزید کام اور عمل متعارف کر انا چاہتے ہیں۔