فوڈ سیفٹی ڈوڈہ کی طرف سے عوام تک رسائی کی مہم

0
0

کیمپ کے دوران انیمک م±کت بھارت کے بارے میں شرکاءکو آگاہی فراہم کی گئی
بابر فاروق
کشتواڑ// فو ڈ سیفٹی ڈی ایف سی او ڈوڈہ کے انفورسمنٹ آفیسران کی ٹیم نے ہیڈکوارٹر دیسہ ڈوڈہ میں بازار کا معائنہ کیا اور آن لائن معائنہ کے لیے نئے ورجن فوسکوریز ایپلیکیشن کا کامیابی سے استعمال کیا۔معائنہ کے دوران دیسا ڈوڈہ کے بازار میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا گیا جس میں ذائقہ ریسٹورنٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کئی دکانیں شامل ہیں۔ معائنہ کا مقصد صارفین کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانا تھا۔ اس کے علاوہ گوہا مرمت میں ایٹ رائٹ انڈیا کے تحت محکمے کے انفورسمنٹ آفیسران نے فورٹیفیکیشن پر ایک بیداری کیمپ کا منعقد کیا جس میں آئی سی ڈی ایس اور ایم ڈی ایم فرنٹ لائنرز کو ف±ڈ فورٹیفیکیشن کے مقصد کے بنیادی مقاصد سے آگاہ کرنے تھا تاکہ اٹھائے گئے اقدامات کو بہتر طریقے سے نافذ کیا جائے تاکہ بچوں میں خون کی کمی کے گراف کو کم کیا جائے اور بھارت انیمک م±کت کو کامیاب بنایا جائے۔ شرکاءنے محکمہ کی طرف سے ا±ٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی۔ اس کے علاوہ علاقہ گندو و گواڑی میں بھی ڈ ایف سی او کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس دوران ایٹ رائٹ پروگرام کے تحت آی سی ڈی ایس و مڈ ڈے میل کی اسکیموں کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کے لیے بیداری کیمپ منعقد کیے۔ اس کے علاوہ انفورسمنٹ ٹیم نے ایف ایس ایس اے کے تحت مختلف اشیاءکی جانچ کے لیے دو نمونے بھی لیے۔ آو¿ٹ ریچ پروگرام کا مقصد صارفین میں سرکار کی طرف سے لانچ کی گئی مختلف اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا اور مقررہ ہدف کو پانے کے لیے اس طرح کے پروگرام متعلقہ محکمہ کی طرف سے مستقبل میں بھی منعقد کیے جائےںگے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا