لازوال ڈیسک
منجاکوٹضلع راجوری کی دیگر تحصیلوں میںاے ڈی سی کی تعیناتی کی مانگ کو لیکر اب منجاکوٹ میں بھی نیشنل کانفرنس کے یوتھ لیڈر و توصیف اعظم مغل صابری نے حکومت سے مانگ کی ہے کہ منجاکوٹ میں بھی اے ڈی سی کو بٹھایا جائے۔توصیف اعظم مغل صابری نے اپنے بیان میں کہا کہ منجاکوٹ ایک وسیع ترین علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقہ بھی ہے۔جہاں کے لوگ برئے طریقے سے متاثر ہو رہے۔انہوں نے کہا کہ اے ڈی سی کے بیٹھنے سے طالب علموں کے ساتھ ساتھ بے روزگار نوجوانوں کو بھی کافی سہولیات فراہم ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھمبیر مغلاں،کوٹلی کالابن،جنو پہاڑی، بریانی گلی اور دیگر دوردراز سرحدی علاقہ کے لوگوں کو منجاکوٹ میں اے ڈی سی نہ ہونے کے کارن راجوری کا رخ کرنا پڑتا ہے۔جس سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار راجوری ضلع کے دیگر تحصیلوں میں اگر اے ڈی سی کو تعینات کر سکتی ہے تو پھر منجاکوٹ میں کیوں نہیں۔وہیں انہوں نے موجودہ حکومت سے مانگ کی کہ وہ منجاکوٹ کے لیئے جلد سے جلد اے ڈی سی کو تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ کالج کی دیرینہ مانگ کو بھی پورا کیا جائے۔اگر ایسا نہ ہوا تو مجبوراً منجاکوٹ کے مقام پر سڑکوں کو بند کر کے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔