سری نگر، 17 اگست (یو این آئی) فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا نے شمالی کشمیر میں انسداد دہشت گردی گرڈ کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس دوران چنار کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا کمار نے چنار کور کے کمانڈر کے ہمراہ شمالی کشمیر میں انسداد دہشت گردی گرڈ کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا’۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران فوجی کمانڈر نے جوانوں کی لگن کی سراہنا کی اور تمام رینکس کو چوکس رہنے کی تاکید کی اور جوانوں پر حکمت عملی کی درستگی اور مستقبل کے چلینجوں کے لئے پیشہ ورانہ مہارت کو بر قرار رکھنے پر زور دیا۔