فوج کی جانب سے کوٹلی کالا بن اورگھمبیر مغلاں میںمیڈیکل کیمپ کا انعقاد

0
0

بڑی تعدا د میںمقامی عوام کی طبی جانچ اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍گھمبیر مغلاں اور کوٹلی کالابن کے جنوب کے کچھ دور دراز علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کا بنیادی ڈھانچہ ناقص ہے۔ یہ خاص طور پر ان خواتین پر اثر انداز ہوتا ہے جنہیں مناسب طبی علاج کے لیے قریبی طبی مراکز میں جانا پڑتا ہے۔ گھمبیر مغلاں میں ہندوستانی فوج نے دور دراز علاقوں میں مقیم لوگوں تک مختلف بیماریوں، اس کی علامات اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے طبی گشت کا انعقاد کیا۔وہیںفوجی ڈاکٹروں پر مشتمل ہندوستانی فوج کے گشت نے ضرورت مندوں کو مفت ہیلتھ چیک اپ اور ادویات فراہم کیں۔اس میڈیکل گشت کے دوران کل 458 رہائشیوں سے بات چیت کی گئی اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا