فوج کی جانب سے سیالسوئی، راجوری میں سرپنچوں، پنچوںاور سابق فوجیوں کے ساتھ چائے پہ چرچہ

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ہندوستانی فوج نے سیالسوئی، راجوری میں سرپنچوں، پنچوں، سابق فوجیوں اور سماج کے دیگر اراکین کے ساتھ چائے پہ چرچہ کا اہتمام کیا۔وہیں بات چیت کے دوران طبی سہولیات، پنشن، بھرتی سے قبل ریلیوں، تعلیم وغیرہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرشرکاء کو تازہ ترین حکومتی فلاحی اقدامات اور خطے اور ملک کے دیگر حصوں میں دستیاب روزگار کے مختلف مواقع کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ تاہم مستقل بنیادوں پر مختلف مقامات پر منعقد ہونے والی اس طرح کی میٹنگیں ذاتی/سماجی شکایات کو دور کرنے اور ان کے ازالے کے لیے مناسب حکام کے ساتھ مزید اٹھانے کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔اس موقع پر65 حاضرین نے انڈین آرمی کی طرف سے عوام کی مدد کرنے کی کوششوں کو سراہا جب بھی اس کی ضرورت پیش آئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا