فوج کی جانب سے سانبہ کے راج پورہ میںلڑکیوں کے لیے سائیکل لرننگ کیپسول کے ساتھ سائیکل کی فراہمی

0
0

لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍خواتین کو بااختیار بنانے اور بچیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم پیش رفت میں، بھارتی فوج کی رائزنگ سٹار کور نے ایک سائیکل لرننگ کیپسول کا اہتمام کیا اور راج پورہ سانبہ ، جموں و کشمیر میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول راجپورہ کی طالبات میں 61 سائیکلیں تقسیم کیں۔واضح رہے اس نیک اقدام کا مقصد سرحدی دیہاتوں میں طالبات کے لیے نقل و حمل کی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے، جس سے وہ آسانی کے ساتھ اسکول جانے اور بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی تعلیم کو آگے بڑھانے کے قابل بناتی ہیں۔وہیںسائیکل لرننگ کیپسول کے اختتام پر، اسکول کے پرنسپل اور گاؤں والوں نے ان کے قابل ذکر اقدام کے لیے ہندوستانی فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔دریں اثناء تقسیم کی جانے والی سائیکلیں نہ صرف اسکول کے روزمرہ کے سفر کو آسان بنائیں گی بلکہ ان نوجوان لڑکیوں میں تعلیم کے لیے مضبوط عزم کو بھی فروغ دیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا