مہم کے دوران انسانوں اور مویشیوں کے لیے مفت ادویات تقسیم کی گئیں،عوام نے فوج کا شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
اکھنور؍؍ہندوستانی فوج نے گاؤں دھنوال اکھنور، جوڑیاں اور بھلوالٹو میں بکروال برادری کے لیے ایک مفت خواندگی اور صحت کی فلاح و بہبود کی مہم کا اہتمام کیا۔وہیں فوج اور بکروال برادری کے درمیان لازوال رشتے کو فروغ دیا گیا۔اس دوران انسانوں اور مویشیوں کے لیے مفت ادویات تقسیم کی گئیں، جس سے صحت کی ضروری خدمات تک رسائی کو یقینی بنایا گیا۔ وہیںمعاشرے کے لیے خواندگی اور تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے مقامی زبان میں کتابیں بھی بچوں کو فراہم کی گئیں۔ اس تقریب میں بکروال برادری کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔
واضح رہے ادویات اور کتابوں کی تقسیم ریاست میں کمیونٹی کی خدمت اور مضبوط کرنے کے لیے ہندوستانی فوج کے عزم کو واضح کرتی ہے۔اس موقع پر ہندوستانی فوج کے ترجمان نے مہم کو کامیاب بنانے میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مجموعی ترقی کو فروغ دینے اور کمیونٹی بانڈز کو فروغ دینے میں اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
واضح رہے ہندوستانی فوج پسماندہ برادریوں کی حمایت اور ان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مستقبل میں اسی طرح کے اقدامات کرنے کے لیے وقف ہے۔اس دوران قبیلے کے سربراہ نے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف خواندگی کو فروغ دیں گے بلکہ صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بھی یقینی بنائیں گے، کمیونٹی کے اندر مضبوط رشتوں کو فروغ دیں گے اور بااختیار بنائیں گے۔