فوج کی جانب سے تھنہ منڈی، راجوری میں رہائشی آبادی کے لیے روزگار مہم پر لیکچر

0
0

لوگ خود روزگار کے لیے اپنی مہارت کو بڑھائیں،مقررین نے کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ تھنہ منڈی میں ہندوستانی فوج کی طرف سے ‘رہائشی آبادی کے لیے روزگار پر ایک لیکچر’ کا انعقاد کیا گیا تاکہ رہائشی لوگوں میں بیداری پیدا کی جا سکے تاکہ وہ خود روزگار کے لیے اپنی مہارت کو بڑھا سکیں اور تھنہ منڈی کے دور دراز علاقوں میں ملازمت کے بہتر مواقع فراہم کر سکیں۔
اس تقریب کا مقصد ہمارے ملک میں بے روزگاری کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مرکزی حکومت/ریاستی حکومت کی مختلف تعلیمی اور اسکالرشپ اسکیموں کے بارے میں نوجوان نسل، خواتین اور رہائشی آبادی کو باہم آگاہ کرنا تھا۔وہیں بھارتی فوج کے افسر نے رہائشیوں سے خطاب کیا اور حکومت کے مختلف اقدامات اور بے روزگاری کی سطح کو آہستہ آہستہ کم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بصیرت فراہم کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا