فوج کی جانب سے بٹلہ، ڈوڈہ میں لوگوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے سلسلے میں لیکچر کا اہتمام

0
0

یہ اقدام خطے کے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کی اجتماعی کوشش کی عکاسی کرتے ہیں:روہت سنگھ
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍جموں و کشمیر کے لوگوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے بارے میں عوام کو تعلیم دینے کے جاری عمل کے ایک حصے کے طور پر، ضلع ڈوڈہ کے دھرم کوٹ بٹلہ میں ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے، روہت سنگھ، ٹیچر، ڈریم لینڈ پبلک ہائی اسکول، بٹلہ نے کہا کہ یہ اقدام خطے کے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کی اجتماعی کوشش کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم، کاروبار اور ثقافتی تحفظ پر توجہ مرکوز کرکے، ہم ایک روشن مستقبل کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ تاہم لیکچر میں نو اساتذہ سمیت کل 154 طلباء نے شرکت کی۔وہیں روہت سنگھ، ٹیچر، ڈریم لینڈ پبلک ہائی اسکول، بٹلہ نے اس تقریب کے ذریعے جموں و کشمیر کے لوگوں کی ترقی اور بااختیار بنانے اور ترقی پسند زندگی کا انتخاب کرنے کے لیے پیش کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا