لوگوں کو تمباکو کے استعمال کی شکلوںاور تمباکو کے مضر اثرات کے متعلق آگاہ کیا گیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍بھارتی فوج نے راجوری، ریاسی اور پونچھ ضلع کے مختلف دیہاتوں میں ‘ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے’ پر بیداری لیکچر کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو تمباکو کی مصنوعات کے انسانی صحت پر مضر اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔وہیں لیکچرز میں لوگوں کو تمباکو کے استعمال کی شکلوں، تمباکو کے مضر اثرات جیسے حیاتیاتی، نفسیاتی اور معاشرے پر ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی گئی۔اس انٹرایکٹو سیشن نے شرکاء کو صحت پر دیگر مختلف طبی اثرات کے بارے میں اپنے سوالات کو واضح کرنے کا موقع فراہم کیا۔