شرکاء نے ہر کام میں دیانت، شفافیت، احتساب اور انصاف کو برقرار رکھنے کا عہد کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ محکمہ فلوریکلچر پارکس اینڈ گارڈنز جموں نے ڈائریکٹر جنرل کی زیر نگرانی ڈائریکٹوریٹ آف فلوریکلچر، پارکس اینڈ گارڈنز، ہر کی پوڑی باغ بہو جموں میں ’’کرپشن سے آزادی کا دن‘‘ منایا۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل نے تمام افسروں/ اہلکاروں سے حلف لیا۔ افسران و اہلکاران نے ہر کام میں دیانت، شفافیت، احتساب اور انصاف کو برقرار رکھنے کا عہد کیا۔ انہوں نے حکومت کے طے شدہ اصولوں کے مطابق اچھی حکمرانی اور اخلاقی کاروباری طریقوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔وہیںمحکمہ کے تمام ملازمین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے ان پر زور دیا کہ وہ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ زمینی سطح پر معلومات کی ترسیل کے ذریعے ملازمین اور عوام کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کریں۔