یواین آئی
رملہ / مقبوضہ بیت المقدس،24جون(یو این آئی) فلسطینیوں کے پر امن واپسی مارچ پر صیہونی پولیس زبردست کارروائی کرتے ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کر کے 206 افراد کو زخمی کر دیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے 200 سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر کل غزہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 206 فلسطینی زخمی ہو گئے ۔گزشتہ 13ہفتے سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد140 تک پہنچ گئی ہے ۔