فضیلت انظر کو دسویں جماعت کے امتحانات میں بہترین کارکردگی پر باجی میاں الحاج محمد طیب جمالی نے کی مبارکباد پیش

0
0

ایم شفیع رضوی
اننت ناگ؍؍گجربکروال طبقہ سے تعلق رکھنے والے سینئر سماجی کارکن و ریٹائرڈ پرنسپل میاں محمد طیب جمالی نے طبقہ سے وابستہ بچی فضیلت انظر کو دسویں جماعت کے امتحانات میں بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوفہ بچی نے 500 میں سے 493 نمبرات یعنی 98.6 فصید حاصل کر کے اپنے والدین کا اپنے استادوں کا اور گجر بکروال طبقہ کا نام روشن کیا ہے باجی موصوف نے کہا کہ بچی ایک غریب فیملی سے تعلق رکھتی ہے بچی کو محنت کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نیک دعاؤں کے ساتھ یہ امید رکھتا ہوں کہ بچی مزید محنت کے ساتھ اپنی تعلیم کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی ریاست کااور گجر بکروال طبقہ کا نام روشن کرے گی باجی میاں الحاج محمد طیب جمالی نے محکمے ٹرائیبل آفیر کے سیکرٹری شاہد اقبال چوہدری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اس بچی کو اپنی تعلیم اگے جاری رکھنے کے لیے مالی معاونت کی جائے تاکہ بچی اپنی تعلیم کو خوش اسلوبی کے ساتھ اگے بڑھا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا